وہ أصحاب ِ نبیﷺ تھے

تراوش ِ قلم:عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

محبوب ِ کردگار,وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے٭جنت کے جو حقدار, وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے

ہر دم جو جاں نثار,وہ اصحاب نبیﷺ تھے٭قرباں کئے گھر بار,وہ  اصحاب ِ نبی ﷺتھے

بدر و حنین,طائف و خندق کی جنگ میں ٭میداں کے شہسوار,وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے

ابروئے اشارہ پہ جو قربان تھے مدام٭ہر دم وفا شعار ,وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے

جب بھی ندا دی آپ نے لپکے ,جھپٹ پڑے٭تعمیل مشک بار ,وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے

قرآں نے جن کو خلد کا مژدہ سنا دیا ٭کردارِ با وقار,وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے

بو بکر و عمر,حضرت عثمان و بو تراب ٭یاران ِ غار چار,وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے

دن میں سپاہی رات میں سجدوں کے بادشاہ ٭آنکھیں بھی اشک بار, وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے

نقش ِ قدم پہ ان کے چلو اے میاں سلامؔ٭ایمان کے مینار, وہ اصحاب ِ نبی ﷺتھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *