” یہ ہے گنبد کی صدا جیسی کہے ویسی سنے”

از قلم:ڈاکٹر سید معراج ربانی اثری مدنی
(داعی و مبلغ اسلامک دعوہ سینٹر,حائل؛مملکت ِ سعودی عرب)
=======================================================================================
یہی مکافات عمل ہے کہ چند ماہ قبل ممبر آف پارلیمنٹ آف انڈیا مولوی بدرالدین اجمل قاسمی نے بھری پارلیمنٹ میں تمام لیڈران بھارت کے سامنےببانگ دہل تمام اہلحدیثان ھند بلکہ عالمی سلفی برادری کو برجستہ دہشت گرد اور آتنکی کہاتھا یہی نہیں بلکہ اہل الحدیث کےقرآن وحدیث عقیدہ و منھج کا بھی انکارکیاتھا۔ ہم ہل گئے دنیائے سلفیت ماتم کناں ہوگئی کہرام مچ گیا یہ کیا کہدیا دیوبندی عالم نے ؟؟اللہ!!!ہم پر رحم فرما،واللہ آنسو نکل پڑے تھے اسوقت۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰”
لیکن ہم نے دیکھااسوقت دنیائے دیوبندیت بریلویت وحنفیت بغلیں بجابجاکر داد تحسین مولانا کو دے رہی تھی اور خاموش تماشائی بنی تھی ہم حیران وششدر چاروں طرف دیکھ رہے تھے ہماری اشک شوئی کرنے کوئی نہ آیا۰۰۰۰۰ہم پر دہشتگردی آتنک وادیت کا بہتان والزام لگا کسی مسلم مذھب وفکر والے نے اس مولوی کو لگام لگانے کی بات نہ کہی، نہ تردید ہی کی ۔ایک سو تیس کروڑ بھارتیوں میں ہمیں بدنام کردیا گیا کسی کے کان پر جُوں تک نہ رینگی۔
افسوس صد افسوس!!!
وہ تو بھلا ہو حکومت کا جسکی خفیہ ایجنسیاں اہلحدیثیت کے امن پسندانہ خیالات سے بخوبی واقف ہیں انہیں پتہ ہے کہ ہم اہل الحدیث فریڈم فائیٹر ملک بھارت کے پہلے وزیر تعلیم امام الہند علامہ ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ کی روحانی اولاد ہیں اس نے ان حضرات جبہ ودستار کے ورغلانے پہ کوئی ایکشن اہل الحدیث کے خلاف نہیں لیا ورنہ بیچارے اہل حدیث تو گئے تھے کام سے ۔
سوچیں ذرا ۔!!! کتنی خطرناک بات اس مولوی بدرالدین اجمل قاسمی دیوبندی آسامی نے بھارتی پارلیمنٹ میں ہمارے خلاف کہی تھی !!
ہم تو سہم کرچپ رہےاور اپنے اللہ سے جو کہنا تھاکہدیاکہ اے زمین و آسمان کے خالق و مالک ! اے میرے رب ! اے میرے اللہ! تو ہی ان سے نپٹ لے ، ہم تو مظلوم ہیں تیرے سوا کسی سے نہیں مانگتے نہ کسی کے سامنے جھولیاں پھیلاتے نہ کسی کو مشکل کشا اور حاجت روا مانتے ہیں تو ہی احکم الحاکمین ہے توہی فیصلہ فرمادے مولیٰ ۔
اورآج اللہ نے جب موحدین کا تھپڑ رسید کروایا ہے تو سمجھ آئی کہ کیسا درد ہوتا ہے پھر بلبلانے اور چلانے لگے کہ :ایسا نہیں کہنا تھا سعودی عرب کو !؟؟۰۰۰۰ یہ عیسائی یہودی کیلیے چاپلوسیانہ کارروائی ہے ۰۰۰۰یہ سنگھیوں کو خوش کردینے والی بات ہے۰۰۰مسلمانوں کو آپس میں مل جلکر متحد رہنا چاہیئےیہ نہیں وہ نہیں کرنا چاہیئے ۰۰۰وغیرہ وغیرہ۔
اب سمجھ میں آرہا ہے؟؟!!!
پارلیمنٹ یاد کرو اور اہلحدیثوں اور ان کی مساجد ومدارس کے خلاف جو آتنک پھیلارکھاہے انہیں جو ڈھا رہےہو اسے بھی یاد کروجو ظلم تم سب اکثریت کانام لیکر بھارت میں کرتےہو۔
ارے! یہ اللہ کی مار ہے دھتکار اور پھٹکار ہے ۔اور یہ بقول نبی علیہ الصلاة والتسليم:
*”من عاد لي وليا فقد آذنته بالحرب” ” میرے اولیاء کو جو اذیت اور دُکھ پہونچائے گا میں اس سے جنگ کا اعلان کرتا ہوں “
کی تلوار ہے اللہ کیطرف سے۔
اہل حدیث اس کائنات کی صداقت ہیں موحد اور اپنے نبی ﷺ کے سچے محب اور مطیع وفرمانبردار ہیں اورالحمد للہ جو ایسے ہوتے ہیں وہی اولیاء اللہ ہوتے ہیں وہ اللہ کی عبادت میں نہ کسی کو شریک کرتے اور نہ ہی نبی کی نبوت و رسالت میں کسی امتی کو شریک و ساجھی دار بناتے اور صحابہ و ائمہ و تابعین کے منھج و روش پر گامزن ہیں الحمد للہ ۔
ان سے دُشمنی بڑی مہنگی پڑے گی ۔
ہوش کے ناخن لو اور توبہ کرو اور شرک وبدعت ومنافقت چھوڑ کر متبع قرآن وسنت بن جاؤ نجات پاجاؤگے۔ ان شاءاللہ۔
اللہ سب کو ھدایت دے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *