تقاضائے عہد

ڈاکٹر سراج اللہ بن حشمت اللہ تیمی

امید کہ آپ بھی مع الخیر ہوں گے!
شیخ مکرم ! آپ نے ” ارمغان سلام ” کے نام سے برقی مجلہ کے اجراء کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے لیے میں آپ کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لاریب آپ کا یہ فیصلہ بہت ہی خوش آئند، مستحسن، اہم، تقاضائے عہد اور متطلبات عصر ہے۔ آجکل بین الاقوامی سطح پر جس طرح زرد صحافت کی جارہی ہے اور دجل وتلبیس کو فروغ دیا جارہا ہے نیز اسلام و مسلمانوں کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے ایسے میں احقاقِ حق و ابطال باطل کے لیے مدارس کے زیادہ سے زیادہ فارغین کو میدان صحافت میں آنے کی ضرورت ہے۔ مجلہ کے اجراء کی تقریب میں ان شاءاللہ تعالیٰ ضرور شرکت کروں گا۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
نیک خواہشات کے ساتھ:
ڈاکٹر سراج اللہ حشمت اللہ تیمی
معاون ایڈیٹر روزنامہ قومی تنظیم، پٹنہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *