سوانح
محمد جرجیس کریمی بن عبد الکریم بن عبد الوحید ١٩٧٣ء میں پیدائش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم جامعہ محمدیہ ڈابھا کیند میں حاصل کی، پھر جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو ناتھ بھنجن میں داخلہ لیا وہاں آٹھ سال قیام کیا ١٩٩٠ء میں فضیلت کی سند حاصل کی۔ ١٩٨٨ء میں عالمیت کی سند کی بنیاد پر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کی طرف سے منعقدہ دورۂ تدریبیہ جامعہ دار السلام عمر آباد کی تکمیل کی۔ جامعہ فیض عام مئو میں آٹھ سالہ قیام کے دوران یوپی بورڈ آف عربی و فارسی لکھنؤ (پہلے الٰہ آباد) سے منشی، مولوی، عالم اورفاضل کی اسناد حاصل کیں۔ ١٩٩٠ء میں فراغت کے بعد ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی،علی گڑھ میں تصنیفی تربیت کے لئے داخلہ لیا۔ جامعہ اردو علی گڑھ سے ادیب ماہر اور ادیب کامل کی اسناد حاصل کیں۔٢٠١١ء میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی سے اردو میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
١٩٩٣ء سے بحیثیت رفیق ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران میں اٹھارہ کتابیں شائع ہوئی ہیں اور چار کتابیں منتظر طبع ہیں۔ دو سو مقالات و مضامین شائع ہوئے۔ پچاس کتابوں پر تبصرے اور تیس سے زائد سیمیناروں میں شرکت کی ہے۔
اساتذہ
مولانا شفاء اللہ فیضی، مولانا عبد الرشید شائقی، مولانا عبدالستار اثری، قاری محمد یونس اثری، مولانا محمد خالد فیضی، قاری نثار احمد فیضی، مولانا حماد الرحمن فیضی، مولانا زین العابدین فیضی، شیخ محفوظ الرحمن فیضی، مولانا و مفتی حبیب الرحمن فیضی، مولانا عبد الغنی فیضی، مولانا مظہر علی مدنی، مولانا سید جلال الدین عمری، مولانا سلطان احمد اصلاحی، مولانا محمد رضی الاسلام ندوی، پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی، پروفیسر یاسین مظھر صدیقی، پروفیسر عبید اللہ فہد فلاحی پروفیسر محمد ادریس وغیرھم۔
مشہور تلامذہ
ڈاکٹر الطاف مالانی عمری مدنی، مولانا محمد انس مدنی، مجتبٰی فاروق، مولانا عبد اللہ فاروق، مولانا عبد اللہ شمیم ندوی، محمد شعیب ندوی، مولانا سراج کریم سلفی، مولانا محمد عاصم فلاحی، مولانا سراج احمد فلاحی، مولانا مجاہد شبیر فلاحی، مولانا محمداللہ ندوی، انجینئر انصار اللہ، مولانا مزمل کریم قاسمی، مولانا مقصود حسینی عمری، مولانا محمد شوکت ندوی، مولانا محمد فرید، محمد عزیر ندوی، مولانا عرش عالم ندوی، مولانا شارق شہیدی، محمد طارق بدایونی ندوی۔
نمایاں کام
١_ جرائم اور اسلام-انسداد کی تدابیر و علاج
٢_ اسلام کی امتیازی خصوصیات

کتب
١_ جرائم اور اسلام-انسداد کی تدابیر و علاج
٢_ اسلام کی امتیازی خصوصیات
٣_ مسلمانوں کی حقیقی تصویر-کتاب و سنت کی روشنی میں
٤_ احیائے اسلام: مفہوم اور تقاضے
٥_ توحید اور قیامِ عدل
٦_ اتحادِ امت کا مسئلہ
٧_ امام ابن تیمیہ-حیات و افکار
٨_ قرآن مجید اور مستشرقین غلط فہمیوں کا ازالہ
٩_ بصائر قرآن
١٠_ تدبرات قرآنی
١١_ تفہیمات قرآنی
١٢_ خوش گوار ازدواجی تعلقات
١٣_ تہذیب و سیاست کی تعمیر میں اسلام کا کردار (مجموعہ مقالات)
۱۴.جرایم اور اسلام کا ھندی اور مراٹھی میں ترجمے شایع ہوءے۔۔
۱۵۔ عقیدہ توحید اور قیام عدل کا ھندی اور کنڑا میں، ترجمہ شایع ہوءے۔

تراجم
١_ امامت اور اجتہاد
٢_ امام بغوی اور ان کی تفسیر معالم التنزیل
٣_ موجودہ دور میں اجتماعی اجتہاد کی اہمیت و ضرورت
٤_ امامت عظمیٰ کا قیام
٥_ دفاع کی شرعی حیثیت
٦_ علامہ فیروز آبادی-بحیثیت مفسر
٧_ علامہ ابو حیان اندلسی-حیات و خدمات
٨_ امام ابوالمظفر السمعانی-حیات و خدمات
۹.رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات۔